قراءت سبعہ کے اور بنیادی اصول و قواعد :
آسان اور سادہ لفظوں میں
·
سوال-علم
قراءت کی تعریف کرو۔اور اسکی غرض و غایت بیان کرو۔
· جواب-وہ علم ہے جس کے ذریعہ کلمات قرآنیہ کی ادائیگی کی کیفیت اور انکا اختلاف معلوم ہو ، انکے ناقلین کی طرف نسبت کرتے ہوئے۔
· موضوع
: —
اسکا موضوع کلمات قرآنیہ ہیں،
انکے تلفظ اور ادائیگی کے اعتبار
سے۔
·
غایت
: —— اسکی
غرض کلمات قرآنیہ کو لفظی غلطی ،تغیر و
تبدل اور تحریف سے محفوظ رکھناہے، نیز ائمہٴ
قراءات کی قراءتوں کے درمیان امتیاز پیدا کرنا ہے۔
·
سوال-ساتوں
قراء کے نام بتاؤ۔
·
جواب-نافع
مدنی، ابن کثیر مکی، ابو عمرو بصری، ابن عامر شامی، عاصم کوفی ، حمزہ کوفی، کسائی
کوفی۔
·
سوال-جمع
الجمع کے کتنے طریقے ہیں ؟ہر ایک کو بیان کرو۔
·
جواب-جمع الجمع کے تین طریقے ہیں—
·
جمع عطفی —جمع حرفی —جمع وقفی۔
·
جمع عطفی : جمع عطفی وہ جمع ہے جس میں موقف کے قریب سے اختلافی وجہ کو پہلے
پڑھتے ہیں۔پھر جو اسکے قریب ہوتاہے اسے پڑھتے ہیں۔ اور جب کلمہ واحدہ میں متعدَّد
وجوہ ہوں تو قراء کی ترتیب سے پڑھتے ہیں۔ اس جمع میں ہر مرتبہ موقف تک قراءت ہوتی
ہے۔
·
جمع حرفی : اس
جمع میں جس کلمہ میں جتنی وجوہ ہوتی ہیں سب کو اسی جگہ قراء کی ترتیب سے پڑھ کر
آگے بڑھتے ہیں، اسی طرح ہر کلمہ مختلِفہ پر کرتے ہیں۔
·
جمع وقفی : اس جمع میں ہر مرتبہ مبدأ سے موقف تک قراء کی ترتیب سے قراءت کی
جاتی ہے۔
·
سوال-جمع الجمع میں سب سے پہلے کس کی
روایت پڑھی جاتی ہے ؟
·
جواب-جمع الجمع میں سب سے پہلے قالون کی روایت پڑھی جاتی ہے۔
·
سوال-میم جمع میں صلہ کن
لوگوں کے لئے ہے ؟
·
جواب-میم جمع میں قالون —کے
لئے صلہ بالخلف ہے ۔
·
اور ——— مکی —
کے لئے صرف صلہ
ہے۔
·
اور
اگر میم جمع کے بعد ہمزہ قطعی ہو تو —
·
ورش— ————کے لئے صلہ مع الطول ہوتاہے۔
·
سوال-ورش کے لئے لام مفتوح کب پُر
ہو تاہے؟
·
جواب-جب
صاد ، طا ء، اور ظاء کے بعد لام مفتوح ہو
تو ورش کے لئے لام کو پُر پڑھا جاتا ہے۔
·
سوال- مد بدل کسے کہتے
ہیں ؟ اور اس میں کتنی وجہیں پڑھی جاتی ہیں ؟ اور یہ کس کے لئے ہے ؟
·
جواب-مد بدل وہ مد
ہے جس میں حرف مد سے پہلے ہمزہ ہو جیسے اٰ مَنَ، اُوتُوا، ایماناً وغیرہ۔
·
اور
اس میں تین وجہیں —قصر ، توسط ، طول — پڑھی جاتی ہیں ۔ اور یہ صرف ورش کے لئے ہے۔
· سوال- ھاء ضمیر میں صلہ کس کے لئے ہو تا ہے؟
·
جواب- ھاء ضمیر میں صلہ ابن کثیر مکی
کے لئے ہوتا ہے۔
·
سوال- الناس مجرور میں امالہ کس کے لئے ہوتا ہے؟
·
جواب- الناس مجررور میں امالہ صرف ددوری بصری کے لئے ہوتا ہے۔
·
سوال- قیل میں اشمام کن
کے لئے ہے؟ اور اس اشمام کی تعریف کیا ہے؟
·
جواب- قیل میں اشمام
، ہشام اور امام کسائی کے لئے ہے۔
·
اشمام
—
کی صورت
یہ ہے کہ قیل کے قاف پر ایک ایسی حرکت دی جائے جو ضمہ اور کسرہ دونوں
حرکتوں سے مرکب ہو، اور ضمہ کا جزو مقدم اور کم ہو — اور کسرہ کا جزو مؤخر اور زیادہ ہو۔
·
سوال- تاء تانیث پر وقفاً
امالہ کس کے لئے ہے؟
·
جواب- تاء تانیث پر وقفاً
امالہ امام کسائی کے لئے ہے۔
·
سوال- ذوات الیاء اور ذوات الراء کسے کہتے ہیں؟
·
جواب- ذوات الیاء : وہ الفات متطرفہ ہیں
جو مبدل من الیاء ہوں — — —یا مرسوم بالیاء ہوں۔ جیسے الھدیٰ، موسیٰ و عیسیٰ وغیرہ۔
·
ذوات الراء : وہ الفات متطرفہ ہیں جو مبدل من الیاء ہوں —یا مرسوم بالیاء ہوں
·
—اور — راء — کے بعد واقع ہوں۔ جیسے اشتریٰ ، اُسا ریٰ، نصاریٰ وغیرہ۔
·
سوال- ذوات الیاء اور ذوات الراء
ذوات الراء میں قراء
کے مذاہب بیان کرو۔
·
جواب-ورش ——کے لئے ذوات الیاء ( غیر فواصل )میں دو وجہ
ہے۔
— ————— فتحہ اور تقلیل۔ — —
·
اور
ذوات الراء میں صرف —تقلیل
—کرتے ہیں ۔
·
ابو عمرو بصری —— ذوات الیاء فَعلیٰ ، فِعلیٰ ، فُعلیٰ کے وزن پر ہو تو تقلیل کرتے ہیں۔
— — — — —اور ذوات الراء میں مطلقا ًامالہ
کرتے ہیں ۔
·
حمزہ ، کسائی ذوات الیاء اور ذوات الراء دونوں میں مطلقاً
امالہ کرتے ہیں۔
·
سوال -موصول اور مفصول کسے کہتے ہیں ؟
· -حرف صحیح ساکن یا حکم میں صحیح ساکن
کے بعد ہمزہ اگر ملا کر لکھا گیا ہو جیسے الارض ، الانسان وغیرہ
تو اسے موصول کہتے ہیں ۔
·
اور
اگر الگ الگ لکھا گیا ہو تو اسے مفصول
کہتے ہیں ، جیسے من اٰ من ، خلو
الیٰ ، لکبیرة الا وغیرہ ۔
·
سوال-لفظ
شَیء اور موصول میں سکتہ کن کے لئے ہے؟
· جواب-لفظ شَیء اور موصول میں(( وصلاً)
خلف کے لئے بلا خلف اور خلاد کے لئے بالخلف سکتہ ہے۔
·
سوال-موصول میں وقفاً خلف اور خلاد کے لئے کتنی وجہیں ہیں ؟
·
جواب-موصول میں وقفاً خلف اور خلاد دونوں کے لئے صرف دو وجہیں ہیں —
— — — نقل — — سکتہ۔
·
سوال- مفصول میں سکتہ کس کے لئے ہے؟
·
جواب-مفصول میں صرف خلف کے
لئے سکتہ بالخلف ہے۔
·
سوال-مفصول میں وقفاً خلف اور خلاد کے لئے کتنی وجہیں ہیں ؟
·
جواب-مفصول میں وقفاً خلف کے لئےتین وجہیں جائز ہونگی،نقل،
تحقیق اور سکتہ ۔
·
جبکہ خلاد کے لئے
صرف دو وجہیں جائز ہونگی، نقل اور تحقیق ۔
·
سوال- شَیْء میں امام حمزہ و ہشام کے لئے وقفاً کتنی وجہیں ہیں؟
·
جواب-شَیء میں امام حمزہ و ہشام کے لئے دو وجہیں ہیں —
·
نقل —
یعنی ہمزہ کی حرکت نقل کر کے یاء کو دیدیں اور ہمزہ کو حذف کر دیں، پس شَیْ ہو جائے گا ۔
·
ابدال — یعنی ہمزہ کو یاء سے بدل کر یاء کا یاء میں
ادغام کر دیں، پس شَیّ ہو جائے گا۔
·
سوال- شَیئاً میں وقفاً امام حمزہ کے لئے کتنی وجہیں ہیں ؟
·
جواب-شَیئاً میں وقفاً امام حمزہ کے لئے دو وجہیں ہیں — —
— نقل — یعنی ہمزہ کی حرکت نقل کر کے یاء کو دیدیں اور
ہمزہ کو حذف کر دیں، شَیَا ہو جائے گا۔
— ابدال — یعنی ہمزہ کو یاء سے بدل کر یاء کا یاء میں
ادغام کر دیں، پس شَیَّا ہو جائے گا۔
·
سوال- السفھاءُ مرفوع اور السماءِ مجرور میں وقفاً امام حمزہ و ہشام کے لئے وجوہ خمسہ کی تشریح کریں۔
·
جواب-السفھاءُ مرفوع اور السماءِ مجرور اور اسکے مثل میں وقفاً امام حمزہ و ہشام کے لئے کل پانچ وجہیں جائز ہونگی جن کو وجوہ خمسہ کہتے ہیں۔
·
ابدال بالالف — —
— مع وجوہ ثلٰثہ —قصر ، توسط ، طول ۔
·
تسہیل بالروم — — مع المد
والقصر ۔
·
یعنی
حمزہ کے لئے تسہیل مع الطول والقصر — اور ہشام کے لئے تسہیل مع التوسط والقصر ۔
·
نوٹ : ابدال بالالف کے لئے وقف بالاسکان اور تسہیل کے
لئے وقف بالروم لازم ہے۔
·
سوال- السماءَ منصوب میں امام حمزہ وہشام کے لئے وقفا ً وجوہ ثلٰثہ کی
تشریح کریں۔
·
جواب-السماءَمنصوب اور
اسکے مثل میں امام حمزہ وہشام کے لئے وقفاً صرف ابدال بالالف مع وجوہ ثلٰثہ — —قصر ، توسط ، طول — ہی ہیں۔
·
سوال-
بِناءً (منصوب مُنَوَّنْ ) اور اسکے مثل میں امام حمزہ کے لئے وقفاًکتنی وجہیں ہونگی؟
·
جواب- اسمیں
امام حمزہ کے لئے وقفاً
— تسہیل بالروم —مع
المد والقصر دو وجہیں جائز ہونگی ۔
·
نوٹ : — بِنَاء ً وغیرہ میں ہمزہ منصوب منون ہونے کی وجہ سے متوسط بن جا تا ہے
لہذا ان میں ہشام شریک نہیں ہونگے ۔
·
سوال-ادغام کبیر کسے کہتے ہیں ؟ اور یہ کس کے نزدیک ہے؟
·
جواب- حرف متحرک کو
ساکن کر کے بعد والے حرف میں ملا کر مشدد پڑھنے کو ادغام کبیر کہتے ہیں ۔ (ادغام کبیر
بشرط روایت مثلین، متجانسین اور متقاربین
، تینوں میں ہوتاہے۔ )اور یہ ادغام صرف سوسی کے لئے ہو تا ہے۔جیسے لَذَھَبَ بِسَمْعِھِم۔
·
سوال- مد لین متصل — — میں میں ورش کے لئے
کتنی وجہیں ہیں ؟
·
جواب-مد لین متصل — میں ورش
کے لئے مطلقاً دو وجہیں ہیں —
—
توسط
— طول جیسے شَیْءٌ اور اَلسَّوْءِ ۔
·
سوال- تقلیل اور امالہ صغریٰ میں کیا فرق ہے؟
·
جواب- دونوں
ایک ہی چیز کے دو نام ہیں ہیں۔
·
سوال-
امالہ صغریٰ اور امالہ
کبریٰ کی تعریف کریں۔
·
جواب-
امالہ صغریٰ : — فتحہ کو کسرہ اور الف کو یاء کی طرف مائل کرنا ،لیکن باوجود اسکے فتحہ اور الف سے ہی
قریب تر ہو۔
·
امالہ کبریٰ — فتحہ کو کسرہ اور الف کو یاء کی طرف
اتنا مائل کرنا کہ مبالغہ اور زیادتی نہ ہونے پائے۔
·
سوال- یاءات الا ضافت اور یاءات الزوائد — — کسے کہتے ہیں؟
·
جواب- یاء اضافت — — اس یاء متکلم کو کہتے
ہیں جو زائد عنِ المادّہ ہوتی ہے۔ یعنی
لام کلمہ واقع نہیں ہوتی لیکن مرسوم ہوتی ہے ۔
— خواہ اسم میں ہو، یا فعل میں ، یا
حرف میں ۔ اِنّی َ اَعْلَمُ
·
اور اس میں قراء کا اختلاف ساکن اور مفتوح پڑھنے کا
ہو تا ہے۔
·
اور — یاء
زائدہ — اس یاء کو کہتے ہیں جس کے حذف اور اثبات میں
قراء کا اختلاف ہو ۔اور یہ محذوف الرسم ہوتی ہے۔جیسے الداعِ اِذا دَعانِ میں الداعِیْ — اِذا دَعانِیْ
·
اسکے
علاوہ بھی پہچان کی علامتیں بیان کی گئیں ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا تبصرہ ضرور درج کریں کیونکہ آپ کی ادنی رائے کسی کے لئے مشعل راہ بن سکتی ہے.