بسم اللہ الرحمن الرحیم
قارئین کرام ! مدارس ہوں یا اسکول، کالج، بورڈ کے امتحانات ہوں یا مقابلہ جاتی امتحان ، طلبہ کی رینکنگ یا میرٹ لسٹ یعنی درجہ بندی کرنا ایک عام ضرورت کی چیز ہے.
اور عموماً اس طرح کے ڈیٹا data مائکروسافٹ آفس کے ایم ایس ایکسل میں فیڈ کئے جاتے ہیں. تاکہ ان کے نمبرات کے bases جیسے فیصد / ڈویژن /فیل/پاس یہاں تک کہ مارک شیٹ وغیرہ create کرنے اوربنانے کا کام بھی بآسانی کیا جا سکے.
انہیں میں سے ایک اہم کام رینکنگ یعنی درجہ بندی کا بھی ہے اور اسکے لئے ایکسل میں RANK فنکشن فارمولا کا استعمال کیا جاتا ہے. یہ فارمولا جب کسی ڈیٹا لسٹ پر لگایا جاتا ہے تو یہ پوری لسٹ کی درجہ بندی کر دیتا ہے. جسے آپ نیچے دی گئی مختصر ڈیٹا شیٹ میں دیکھ سکتے ہیں.
لسٹ میں کل چودہ طلبہ کے نمبرات ہیں اور ہر طالب علم کا نمبر دوسر سے الگ ہے اس لیے رینکنگ پوزیشن بھی چودہ تک گئی ہے اب اگر ہم مثلا top three یعنی اوپر کے تین طالب علم کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں تو RANK فارمولا نے سب سے زیادہ نمبر والے طالب علم کو نمبر ایک پر اور اس سے کم نمبر والے کو نمبر دو پر اور اس سے کم والے کو نمبر تین پر رکھا ہے جسےآپ row number 3,6,9, پر الگ الگ کلر میں دیکھ سکتے ہیں.
![]() |
| اس شیٹ میں RANK فارمولا استعمال کیا گیا ہے اور کسی کا نمبر مساوی نہیں ہے. |
لیکن اس فنکش میں problem دقت یہ آتی ہے کہ اگر دو طالب علم کے نمبرات مساوی ہو جائیں مثلاً نیچے دی گئی ڈیٹا شیٹ میں row 3 ، 6 کے نمبرات سب سے زیادہ اور مساوی ہیں تو ان دونوں کو نمبر ایک کی رینک میں رکھتا ضرور ہے مگر اس سے کم نمبر والے طالب علم کو جو در حقیقت نمبر دو کی رینک کا ہے اسے نمبر تین کی رینک پر رکھ دیتا ہے اور نمبر دو کی رینک کو حذف skip کر دیتا ہے
![]() |
| اس شیٹ میں سب سے زیادہ نمبر والے دو طالب علم کے نمبر مساوی ہیں. |
اسی طرح اگر نمبر دو کی رینک والے row 6 , 9 کے طالب علم مساوی ہو جائیں تو دونوں کو نمبر دو کی رینک پر رکھتا ضرور ہے مگر نمبر تین کی رینک کو skip کر دیتا ہے.
اس problem دقت کو دور کرنے کے لیے ایکسل کے ماہرین نے دوسرے فارمولوں کی مدد سے ایک نیا طریقہ ایجاد کیا ہے جسے آپ ذیل کی شیٹ میں دیکھ سکتے ہیں کہ مساوی نمبرات کے طلبہ کو ایک ہی رینک میں رکھتا ہے اور اگلے رینک نمبر کو skip بھی نہیں کر تا ہے.
مندرجہ بالا شیٹ میں آپ مساوی نمبرات والے طلبہ کی رینک کو الگ الگ کلر میں دیکھ سکتے ہیں اور رینک نمبر skip بھی نہیں کرتا ہے.
اسے SUMPRODUCT اور COUNTIF فنکشن کو ایک مخصوص طریقے پر استعمال کیا ہے.
![]() |
| اس شیٹ میں دوسرے نمبر کے دو طالب علم کے نمبر مساوی ہیں |
اس problem دقت کو دور کرنے کے لیے ایکسل کے ماہرین نے دوسرے فارمولوں کی مدد سے ایک نیا طریقہ ایجاد کیا ہے جسے آپ ذیل کی شیٹ میں دیکھ سکتے ہیں کہ مساوی نمبرات کے طلبہ کو ایک ہی رینک میں رکھتا ہے اور اگلے رینک نمبر کو skip بھی نہیں کر تا ہے.
![]() |
| اس شیٹ میں ایک الگ فارمولے کا استعمال کیا گیا ہے مساوی نمبرات ہونے کے باوجود کسی رینک نمبر کو skip نہیں کرتا ہے. |
مندرجہ بالا شیٹ میں آپ مساوی نمبرات والے طلبہ کی رینک کو الگ الگ کلر میں دیکھ سکتے ہیں اور رینک نمبر skip بھی نہیں کرتا ہے.
اسے SUMPRODUCT اور COUNTIF فنکشن کو ایک مخصوص طریقے پر استعمال کیا ہے.
اس فنکشن کی Sample file آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں.
Click here to




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا تبصرہ ضرور درج کریں کیونکہ آپ کی ادنی رائے کسی کے لئے مشعل راہ بن سکتی ہے.